گنگولی مین روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار ہلاک

 

کنداپور 02؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) بائک سوار کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار لاری ٹکرانے کے نتیجہ میں بائک سوار کے اسپتال منتقلی کے دوران موت واقع ہونے کی واردات گنگولی جامعہ محلہ مین روڈ پر آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کیش ناخت گورو پرساد (28) مقیم گنگولی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چلتی بائک ہی سے لاری ٹکراگئی تھی اور ٹکر لگتے ہی بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے لاری ڈرائیور کو حادثہ کا سبب بتاتے ہوئے مصروف سڑکوں پر تیزر فتاری کے ساتھ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس سے کارروائی کی مانگ کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک شخص بنگلور کے ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا اور کچھ روز قبل ہی اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...