گنگولی کے ساحلِ سمندر پر خزانہ کھودنے کی کوشش ناکام

بتایا جارہا ہے کہ مقامی طو ر پر یہ بات بتائی جاتی ہے کہ ایک صدی پہلے کچھ لٹیرے بذریعہ کشتی ، سونا اور زیور وجواہرات گنگولی کے سمندر کے راستے لارہے تھے، اس بیچ کسٹم افسران کی چھاپہ ماری کے دوران لٹیروں نے وہ خزانہ ساحلِ سمندر میں دفنا کر فرار ہوگئے تھے، اس کے بعد سے اب تک یہاں کئی افراد نے خزانہ کھوجنے کی کوشش کی اور ناکام ہوئے ۔ اس اطلاع پر ایک بار پولس نے بھی حکومت کے زیرِنگرانی کھدائی کی تھی ، مگر ہاتھ کچھ نہیں لگا تھا، ادھر کچھ دنوں سے 25افراد پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے رات دیر گئے کھدائی کا عمل جاری تھا، مقامی افرادکی شکایت پر پولس رات گئے چھاپہ ماری کرتی رہی مگر ٹیم میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا، مگر کل رات پولس نے منظم طریقہ سے چھاپہ ماری کی جس کی بنا پر دو افراد پولس کے ہتھے چڑھ گئے، پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...