گنگولی کشتی آگ حادثہ ، متأثرین کے لیے معاوضہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا جاری :  وزیرمنکال وئیدیا

mankal_vaidya, gangoli boat getted fire,

اڈپی 25 دسمبر2023: کرناٹک کے وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا نے اعلان کیا ہے کہ گنگولی میں جن کشتیوں کو آگ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا ان کے مالکان کے لیے معاوضہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں جاری کیا جائے گا۔
کل اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ماہی گیروں کے تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور ان کی ضروریات کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ گنگولی میں ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں آگ لگنے سے کئی کشتیاں جل کر خاکستر ہوگئیں تھیں جس سے تقریباً 12 کروڑ روپیے کا نقصان ہوا تھا۔ حکومت نے دس لاکھ روپیے کی شرح سے معاوضہ کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے دس دس لاکھ روپیے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Share this post

Loading...