گنگولی ہیڈ کانسٹیبل کو خاتون مسافر بس سے چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑا

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم جو کہ گنگولی میں ایک کرایہ کے مکان پر مقیم ہے روزانہ ڈیوٹی کے لیے گنگولی سے شنکر نارائنا جایا کرتا تھا۔جس بس میں یہ سفر کررہا تھا اسی بس میں گنگولی اسٹاپ سے ایک اور عورت اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ بس میں سوار ہوگئی، بس میں ہجوم ہونے کی وجہ سے عورت کانسٹیبل کے پیچھے ہی کھڑی ہوئی تھی، اسی بات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم کانسٹیبل بہانے بہانے سے عورت کے قابلِ اعتراض جگہوں پر لمس کرنے کی کوشش کرنے لگا، مشتعل عورت نے بار بار کے عمل سے پریشان کانسٹیبل کو پہلے دھکا دیا پھر زور سے طماچہ جڑدیا۔انڈین پینل کوڈ دفعہ354کے تحت گنگولی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے ، واضح رہے کہ مذکورہ ملزم گنگولی پولس تھانے میں کانسٹیبل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہا تھا اس کے بعد اس کا ٹرانسفر شنکر نارائنا کیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...