سمندر میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بحیرہ عرب کے ساحل سے برآمد

گنگولی: 23؍جولائی2018(فکروخبرنیوز)گذشتہ روز گنگولی میں پیر پھسل کرسمندر کنارے واقع ند ی میں گر کرلاپتہ ہونے والے شخص کی لاش آج بحیرہ عرب کے ساحل سے بازیافت کر لی گئی ہے ، پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق سدھیندرا نامی شخص اپنے بھائی اور انکل کے ساتھ ندی کنارے مچھلی شکا ر کے لئے نکلا کہ اسی دوران پیر پھسل کر وہ ندی میں جاگر،ا اس کے رشتہ داروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ،آج صبح مقامی لوگوں نے بحیرہ عرب کے ساحل سے اس کی لاش بازیافت کرلی ،بتایا جا رہا ہے کہ سدیندرا بنگلور کے ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا اور دس دن چھٹیاں گزارنے اپنے �آبائی شہر لوٹا تھا ،گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے 

Share this post

Loading...