کنداپور 21؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار مخالف سمت سے آرہی بائک کے ساتھ ہوئے تصادم کے نتیجہ میں بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات گنگولی کے قریب ماراونتھے میں کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت پنیتھ پجاری (25) مقیم تھگرسے ، بیندور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنیتھ اپنے دوست راجیش کے ساتھ کنداپور سے اپنے گھر بیندور لوٹ رہا تھا ۔ اس دوران گنگولی کے قریب مخالف سمت سے آرہی ایک کار تیز رفتاری کے ساتھ بائک سے ٹکراگئی ۔ حادثہ کی وجہ سے بائک کو آگ لگ گئی اور بائک پر سوار پنیتھ موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کار کے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پچھلی سیٹ پر سوار راجیش کو چوٹیں آئیں ہیں جنہیں کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک پنیتھ نے نئی بائک دو دن قبل ہی خریدی تھی۔ گنگولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
