کولار 10/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) گنیش وسرجن کے دوران چھ بچوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات ضلع کے کے جے ایف تعلقہ میں آج شام کو پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت رکشھتا اس کی بہن تیجا، وینا، روہیت، وشنو اور دھنوش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ندی کے کنارے کھیل رہے بچوں میں سے کسی نے گنیش پوجا اور اس کے وسرجن کا کھیل متعارف کرایا جس کو دیگر بچوں نے بہت پسند کیا۔ بچو ں نے پہلے اپنے ہی ہاتھوں سے گنیش کی مورتی بنالی پھر ندی میں وسرجن کرنے لے گئے۔ اس دوران آٹھ میں سے چھ بچے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی نعشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
