گاندھی جی کے یومِ پیدائش پر بھٹکل کے مختلف ادراوں میں صاف صفائی کا اہتمام کیا گیا (مزید ساحلی خبریں )

انہوں نے عوام سے اس صفائی مہم میں ساتھ دینے اور اس میں جڑنے پر زور دیتے ہوئے خصوصاً بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت کے ممبران اور شہر کے ذمہ داروں سے اس مہم میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ 


ریاست میں آٹھ لاکھ جعلی راشن کارڈ رد کردئیے گئے 

یوٹی قادر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرائی 

بنگلور 02؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) وزیر خورونوشت یوٹی قادر نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں راشن کارڈ کے متعلق تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہاکہ محکمہ نے راشن کارڈ کی جانچ کا ایک مرحلہ مکمل کیا ہے جس میں آٹھ لاکھ کے قریب جعلی راشن کارڈ رد کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے اگلے مرحلہ کی تکمیل تک غریب عوام کو زائد اناج نہیں مل سکے گا۔ اس کے بعد مزید ایک لاکھ راشن کارڈ رد کردئیے جائیں گے جس کے بعد ہی غریب عوام کو زائد اناج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جعلی راشن کارڈ ہونے کی وجہ سے مستحق لوگوں کو ان کا اناج نہیں پہنچ رہا تھا ، حکومت نے غریب لوگوں کے فائدے کے لیے اس طرح کا اقدام کیا ہے۔ وزیر خوردونوشت نے مزید کہا کہ راشن کارڈ ہولڈر اپنے موبائل فون پر بھی ’’ پی ڈی ایس ‘‘کوپن حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے انہوں اپنے موبائل فون سے 161ڈائل کرنے کے بعد 4ڈائل کرنا ہوگا اور آدھار کارڈ نمبر دینا ہوگا جس کے بعد ان کے موبائل فون پر ایک پیغام موصول ہوگا جس کو دکھاکر آپ راشن کی دکان سے راشن حاصل کرسکیں گے ۔ 
یتیموں کے لئے کینٹین کھولنے کا پروگرام 
پریس کانفرنس میں یوٹی قادر نے یتیموں کے لیے جگہ جگہ کینٹین کھلوانے والے پروگرام کے تعلق سے کہا کہ تمل ناڈو میں جاری ’’ امّا کینٹین ‘‘ کے طرز پر ریاستِ کرناٹک میں بھی اس طرح کے کینٹین کھلوانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور بنگلورو مہانگرا پالیکا نے اس کے لیے 150جگہوں کی تعیین کی ہے اور جلد از جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ 


اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ریت کانکنی کا لائسنس ردکردیا جائے گا :ڈپٹی کمشنر نے دیا انتباہ 

منگلور 02؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) جنوبی کینراا ریت کانکنی کے مسائل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آج جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر کے جے جگدیش نے ریت کانکنی کے مالکان کو انتباہ دیا کہ اب تک 425مالکان کو ریت نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ اس کے اصول وضوابط توڑنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ریت نکالی جانی والے جگہوں پر سی سی کیمرہ نصب کیے جائیں گے اور براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اس پر نظر رکھی جائے گی۔ ملحوظ رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے 30؍ ستمبر سے ریت نکالنے کی چند شرائط کے ساتھ ریت نکالنے کی اجازت دی ہے۔ 


ہتک عزت معاملہ پر گوری لنکیش کو کیا گیا گرفتار 

بعد میں مشروظ ضمانت پر رہا کردیا گیا 

ہبلی 02؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) 2008 ؁ء میں بی جے پی لیڈران کے خلاف ایک متنازعہ تحریر شائع کرنے کے الزام میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سینئر صحافی گوری لنکیش کو کل سنیچر کے روز جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کے بعد مشروط ضمانت پر رہابھی کردیا گیا ۔ مختلف ذرائع سے فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق 23؍ جنوری 2008 ؁ء کو بی جے پی لیڈران کے خلاف متنازعہ تحریر شائع کرنے پر بی جے پی ایم پی پرلہاڈ جوشی اور امیش دوشی نے گوری لنکیش کی اس تحریر پر اعتراض جتایا تھا۔ ایک سال تک اس معاملہ پر روک لگانے کے بعد گوری نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی جس میں اس نے مذکورہ معاملہ کو دفعہ 482کے تحت بنگلور میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی درخواست رد کرتے ہوئے معاملہ جے ایم ایف سی ہبلی کی عدالت کو سونپا گیا تھا۔ عدالت میں حاضری نہ دینے کی وجہ سے غوری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جے ایم یف سی کے جج امر پی اسے ضمانت پر رہا کردیا۔ 

Share this post

Loading...