جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروعد کردی ہے۔بدھ کو شارداروڈ واقع ہندؤمہاسبھا کے دفتر میں مندر بنانے کیلئے مبینہ طورپر مذہب تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا۔مہاسبھا کے جنرل سکریٹری نے گوڈسے کی تعریف بھی کی تھی۔
مشتبہ حالات میں ہوم گارڈ کی موت
بارہ بنکی۔29دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ضلع مجسٹریٹ دفترسے ڈیوٹی انجام دینے کے بعد ہوم گارڈ کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔موصلہ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے گاؤں بھرولی کاباشندہ ہوم گارڈ رام کمارضلع مجسٹریٹ دفترمیں مامور تھا۔جمعرات کو ہوم گارڈ کی ڈیوٹی ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پرتھی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد وہ بذریعہ سائیکل گھرواپس جارہاتھا اسی دوران نیا گاؤں کے قریب ہوم گارڈ رامہ کمار سائیکل سے گرگیا اطلاع ملنے کے بعد ہوم گارڈ کے اہل خانہ نے اسے ضلع اسپتال میں د اخل کرایالیکن ڈاکٹروں نے اسے ٹرامہ سینٹر لے جانے کی صلاح دی لیکن علاج کے دوران ہوم گارڈ کی موت ہوگئی۔
وارداتوں میں کمی نہ ہونے پر تھانہ انچارجوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
گورکھپور۔29دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ایس ایس پی دلیپ کمار نے پولیس لائنس میں افسران کے ساتھ جرائم جلسہ منعقد کیا ۔ ایس ایس پی نے قتل اورلوٹ کی واردات کے علاوہ فرارملزمین کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ ایس ایس پی نے تھانہ انچارجوں کو انتباہ دیا کہ جن علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہیں آئی ہے ان علاقوں کے تھانہ انچارجوں کو ہٹادیا جائے گا۔ تمام تھانہ انچارجوں کو پندرہ جنوری تک کی مہلت دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے سی اوکے علاوہ ایس ایس پی کی جواب دہی طے کرتے ہوئے فریادیوں سے تھانہ میں بہترسلوک کرنے کی ہدایت دی۔ ایس ایس پی نے شہر کے تمام ایس او کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ درج کرنے میں کوتاہی نہ کی جائے ۔ شاہراہوں پر کی جانے والی وصولی پر سی او اورتھانہ انچارج روک لگائیں۔ کراس چیکنگ کے دوران واردات معلوم ہونے پر ایس او اورسی او کی جواب دہی یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں کا انکشاف کرنے والے سپاہیوں اورداروغہ کو اعزاز سے نوازاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ایس ایس پی نے ایس پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران خواتین اوربزرگوں کے ساتھ بہترسلوک کیاجائے۔
سردی کے قہر سے ریلوے ملازم کی موت
کانپور۔29دسمبر(فکروخبر/ذرائع)شدت کی سردی کے سبب شہر میں ابھی تک تقریبا ایک درجن سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔دوسری جانب سردی سے ایک ریلوے ملازم کی موت ہونے کی خبر موصول ہوئی۔اہل خانہ نے ریلوے ملازم کو علاج کے لئے ریلوے اسپتال میں اسپتال کرایاجہاں ڈاکٹروں نے ریلوے ملازم کو مردہ قراردے دیا۔ لکھنؤ کے باشندے بابادین(۷۵)ریلوے میں پی سی ایم کے عہدے پر تعینات تھے۔اورگوند نگر میں کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔سنیچر کی شب اچانک ریلوے ملازم کے دل میں درد ہونے لگا اہل خانہ نے انھیں لوکو اسپتال میں داخل کرایاجہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ریلوے ملازم کو مردہ قراردے دیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
بی ڈی سی رکن سے لوٹ مار کرنے والا انعامی بدمعاش گرفتار
لکھنو۔29دسمبر(فکروخبر/ذرائع) مال علاقہ میں مارچ ماہ میں بی ڈی سی رکن کے ساتھ ہوئی لوٹ کے معاملہ میں فرار چل رہے پانچ ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو آج مال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس معاملہ میں تین لٹیرے پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ایس او مال سنجے کمار نے بتایا کہ گذشتہ ۳۲مارچ کو بی ڈی سی رکن حامد سے چار مسلح بدمعاشوں نے موٹرسائیکل، نقدرقم اور موبائل فون لوٹ لیا تھا۔ اس معاملہ میں مال پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل تین لٹیروں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے لٹیروں کے قبضے سے حامد کی لوٹی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی تھی۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے لٹیروں نے اناؤ کے رہنے والے بدمعاش بوواکے لوٹ کی واردات میں شامل ہونے کی بات بتائی گئی اس معاملہ میں پولیس نے بووا کی گرفتاری پر پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا تفتیش کررہی مال پولیس نے آج صبح گوپر مؤ گاؤں کے نزدیک سے پانچ ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش بووا کو گرفتار کیاہے لٹیروں کے اس گروہ نے ہردوئی کے سنڈیلہ میں بھی موٹرسائیکل لوٹ کی ایک واردات انجام دی تھی۔
کے جی ایم یو کے رجسٹرار دفتر میں آتشزدگی
لکھنو۔29دسمبر(فکروخبر/ذرائع) چوک کے کے جی ایم یو کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں سنیچر کی دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے وہاں رکھے کچھ دستاویز اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی ہے۔ انسپکٹر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ سنیچر کی رات تقریباً بارہ بجے کے جی ایم کے براؤن ہال کے نزدیک بنے رجسٹرار آفس میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیر رات ہونے کی وجہ سے آگ کا علم بھی تاخیر سے ہو سکا۔ ملازمین نے جب دھواں اٹھتے دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔ ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں آگ کی خبر ملتے ہی میڈیکل کالج چوکی انچارج امرجیت سنگھ اور چوک فائر اسٹیشن سے دو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ ملازمین نے کسی طرح نصف گھنٹے کے اندر ہی آگ پر پوری طرح سے قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں رکھے کچھ دستاویز اور فرنیچر جل گئے ۔پولیس ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتا رہی ہے۔
Share this post
