بھٹکل 02؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) گاندھی جینتی کے پیشِ نظر تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسپتال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے صفائی مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی اور سرکاری ملازمین نے اسپتال کے احاطہ میں صفائی کا اہتمام بھی کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے گاندھی جیتنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روز صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آپ حضرات کو معلوم ہے کہ 24ستمبر سے 8اکتوبر تک ’’سوچھتا ہی سیواہے ‘‘ کے عنوان کے تحت کئی اہم جگہوں کی صفائی پروگرام چل رہا ہے اور آج یہاں بھی صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے بعد فوری طور پر سرکاری ملازمین نے سرکاری اسپتال کے احاطہ میں صفائی کا اہتمام کیا گیا ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھٹکل میں سوچھتا ہی سیوا ہے کہ بینر تلے مختلف دفتروں کے باہراور مشہور سڑکوں پر صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر تحصیلدار وی این بھاٹکر اور پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور اور دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے ۔
یاد رہے کہ گاندھی جینتی کی مناسبت سے تعلقہ کے مختلف اسکولوں میں ڈرائنگ ، رنگولی اور مضمون نویسی کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے تھے اورنمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
Share this post
