دین اسلام نے بھی پاکی اور صفائی پر زوردیا ہے اور اس کو نصف ایمان قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ی صفائی کے ساتھ انسان اپنے دل کو کینہ کپٹ سے صاف رکھے اور ہر ایک کے بارے میں بھلا سوچے ۔ اسی طرح دیگر اسکولوں کے طلباء اور سرکاری دفاتر میں بھی صاف صفائی مہم میں حصہ لیا گیا۔
اسکولی طالبہ کو’’لو لیٹر‘‘لکھنا دو نوجوانوں کو مہنگا پڑا
عوام نے کی طلبہ کی دھنائی
بھٹکل 02؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) اسکولی طالبہ کو ’’لو لیٹر ‘‘ لکھنا دو نوجوانوں کو اتنا مہنگا پڑا کے مقامی ناراض عوام نے دونوں طلبہ کی سربازار دھنائی کردی ۔ اطلاع کے مطابق یہ واردات اڈپی کے کڑپاڑی اگرہارا علاقے میں پیش آئی ہے ۔ ملزم نوجوانوں کی شناخت شجاعت اور شعیب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا تعلق اترپردیش سے ہے جو روزگای کے لیے یہاں کے ایک کرایہ کے مکان میں مقیم ہیں ۔ واقعہ کے مطابق طالبہ اسکول ٹیمپوپر اسکول جارہی تھی کہ دو نوجوانوں نے اس لڑکی کی جانب خط پھینک دیاجس میں لڑکی سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا ۔ اسکول سوار ی کے ڈرائیورنے فوری طور پر گاڑی روکتے ہوئے مقامی افراد کے ساتھ دونوں کا پیچھا کیااور ان میں سے ایک دبوچ لیا ۔ خوب زدو کوب کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک اور ملزم کو بھی پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ طالبہ کے سرپرستا ن نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے۔
Share this post
