گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش ، کئی افراد گرفتار ، ملزمین میں پانچ طلباء بھی شامل

منگلورو 27؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) گاڑیوں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گروہ میں پانچ افراد ایسے ہیں جو پی یو اسٹوڈنٹس ہیں اور ان کی عمر سولہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک کار اور تین بائک ضبط کرلی ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ ملزمین کے پاس سے مزید بیس گاڑیاں ضبط کی جاسکتی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس کو گاڑیوں کے چوری کے تعلق سے تقریبا 25سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں تھیں اور اسی پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس گروہ کا پردہ فاش کیا اور انہیں حراست میں لیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ملزمین نے بتایا کہ وہ یوٹیوب میں دیکھ کر گاڑیوں کو انلاک کرنا سیکھتے تھے۔

Share this post

Loading...