غیر قانونی طو ر پر منتقل کیے جارہے مویشی ضبط

کارکلا 02/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  ہندوتوا تنظیموں سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے افراد نے غیر قانونی طور پر منتقل کیے جارہے مویشیوں کو روک کر پولیس کے حوالے کیے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بشیر (29) حشمت (25) امتیاز (33) حسین (33) اور انل پجاری (28) نامی نوجوان غیر قانونی طور پر مویشیوں کو منتقل کررہے تھے۔ اس دوران اطلاع پاکر بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پک اپ لاری روک کر نوجوانو ں کو گرفتار کرلیا اور مویشیوں سمیت نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ کسی بھی طرح کی ہاتھا پائی کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سات جانوروں کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share this post

Loading...