منگلور:17اپریل2019(فکروخبرنیوز) منگلور بین االاقوامی ہوائی اڈہ پر سونا اسمگل کر رہے دو مسافرو ں سے 14لاکھ کا سونا ضبط کر لیاگیا ہے ، دونوں ہی مسافر دبئی سے لوٹ رہے تھے ، رپورٹ کے مطابق ایک مسافر نے پیسٹ کی شکل میں اپنی مقعد میں چھپا کر۳۹۵ گرام سونا لانے کی کوشش کی تھی جبکہ دوسرے مسافر سے فشنگ روڈ کی شکل میں52گرام سونا برآمد کیا گیا ، کسٹم حکام نے دونوں مسافروں سے جملہ ۴۴۷ گرام سونا ضبط کر لیا ہے ،منگلور ائیرپورٹ حکام نے پریس رییلز کر اس بات کی جانکاری دی ہے
Share this post
