منگلورو 28؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ایک طرف ریت کے مسائل حل نہ ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف پولیس غیر قانونی طور پر ریت کانکنی کرنے والوں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والوں کے لیے کے خلاف پورے زور سے کارروائی کررہی ہے۔ پولیس کی تازہ کارروائی میں کوناجے پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے چھ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چھ ریت سے بھری ٹرک جس میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے قیمت کی ریت تھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ اس کارروائی میں منگلور جنوبی زون کے سب ڈویژن راما راؤ ، کوناجے پولیس انسپکٹر روی نائک ، کانسٹبیل اشوک کمار اور ڈرائیور جیاپرکاش وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
