بھٹکل 15 اپریل 2024 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل آئی بی میں پترکرترا سنگھا کی طرف سے کل شام ایک مختصر نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پترکرترا سنگھا کے صدر و سکریٹری و تعلقہ پترکرترا سنگھا کے ممبران شریک رہے۔
ہر سال عید کے موقع پر پترکرترا سنگھا کی طرف سے ایک گیٹ ٹو گیدر منعقد کیا جاتا ہے جس میں تعلقہ پتراکرترا سنگھا کے صدر جناب رضا مانوی صاحب نے رمضان اور روزوں کے تعلق سے چند باتیں تمہیدی کلمات کے طور پر سامنے رکھی۔
رادھاکرشن بھٹ نے بھی عید اور رمضان کے تعلق سے مسلمانوں کے پورے مہینہ روزہ رکھنے اور عید منانے پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور یہ ہمت و حوصلہ اللہ کی طرف سے مسلمانوں کو ملنے کی بات کہی اور عید کے ماحول میں خوشیاں بانٹنے پر تمام مسلم رپورٹروں کا شکریہ ادا کیا
Share this post
