گدگ کے جامعہ دارالابرار میں لائبریری کا قیام : بھٹکل کے ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران نے کی شرکت

Bhatkal, idara adabe atfal bhatkal, Kehkashan, Moulana saman khaleefa Nadwi, Moulana Abdullah Nadwi,

بھٹکل 31 دسمبر 2021(فکرو خبر نیوز) جامعہ دار الابرار میں مولانا عبد العزیز قاسمی رحمت اللہ علیہ کے نام سے ایک لائبریری کا قیام آج عمل میں آیا۔
ادارہ ادب اطفال کے مشن کے تحت اس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کرتے ہوئے ادارہ کے مقاصد حاضرین کے سامنے رکھے اور مطالعہ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران نے کہا کہ اس مشن کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں لائبریری کا قیام ہے جس سے جہاں ادارہ کے روشن مستقبل کی نوید نظر آرہی ہے وہیں مایوسی کے اس دور میں امید کی کرن ہے۔

جامعہ دار الابرار کے ذمہ دار مولانا شبیرگدگ ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ادارہ ادبِ اطفال کے وفد میں شامل افراد کا تعارف کیا۔ 

ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران میں مولانا سمعان صاحب ندوی،مولانا عبدالحمید اطہر صاحب ندوی،مولانا عبداللہ غازی ندوی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہمدرسہ کے مہتمم مولانا زکریا صاحب رشادی اور ذمہداران مدرسہ واساتذہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل سے مولوی ریاض الرحمن اکرمی، مولوی شہروز، مولوی سفیان سیفی، مولوی زیان شریف وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...