گدگ 30؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) یہاں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ کی وجہ سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے جارہے دھارواڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور چھ افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت آنند بیٹا گیری (28) ارون بیٹاگری (26) منوج کمار (27) چنو (26) اور امرتھ (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح تین بجے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گدگ جانے کے دوران ڈرائیور کار پر اپنا توازن کھوبیٹھا اور کار ڈوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے بعدوہ الٹ گئی او راس میں سوار چھ افراد نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ دوسری کار میں سوار منجوناتھ ، ویرو پکشیا ، وجئی کمار اور وشوناتھ کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جنہیں ہبلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
Share this post
