جی ایس ٹی کے بعد اب بچے ہوئے مال پر نیا ایم آر پی نہیں ڈالنے پر کمپنیوں کے حکام کو جانا پڑسکتا ہے جیل

مسٹر پاسوان نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نافذ ہونے سے کچھ صارفین کی مصنوعات سستی ہوئی ہیں تو کچھ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مینوفکچرنگ کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ نئی شرح کی معلومات کے لئے و ہ مصنوعات پر قیمتیں لکھیں ۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں پاسوان نے عوامی نظامِ تقسیم (پی ڈی ایس) کی دکانوں کے الاٹمنٹ میں درج فہرست ذات وقبائل کے لوگوں کو ریزرویشن دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اس کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا چاہئے۔ مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی حکومتیں ان طبقات کو ملازمتوں میں جتنا فیصد ریزرویشن دیتی ہیں اتنی ہی عوامی نظامتقسیم کی دکانوں کے الاٹمنٹ میں دینا چاہیے۔ریاستی حکومتیں ان کی دکانوں کے الاٹمنٹ کے لئے لائسنس جاری کرتی ہیں اس لئے انہیں ہی ریزرویشن لاگو کرنا ہوگا۔ اس سے درج فہرست ذات وقبائل کے غریبوں کو روزگار مل سکے گا اور وہ اقتصادی طور پر مضبوط ہو سكیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستوں کے وزرائے اعلی کو مکتوب بھی بھیجا گیا ہے۔نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے سبسڈی پر غریبوں کو دستیاب کرائے جا رہے غذائی اجناس کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور حکومت نے جون 2018 تک پرانی شرح پر ہی انہیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے سے 80 کروڑ 55 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

Share this post

Loading...