فضلہ جات کی وجہ سے زندگی اجیرن، کنوؤں میں کیڑے؟

جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کے کئی کنوؤں میں کیڑے آچکے ہیں، عورتیں جب کپڑے دھونے کے لیے پانی استعمال کرتے ہیں ، ہاتھو ں میں کھجلی کی بیماری شروع ہوجاتی ہے، اور جب کچھرے کے ڈھیر کو آگ لگائی جاتی ہے تو اس کا دھواں آس پاس کے تمام علاقوں کے مکینوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتا ہے ، جس کی وجہ سے بچے بیمارہورہے ہیں، ایسے حالات میں انتظامیہ میں شکایت کی گئی تو صرف تیقن دلایا جاتا ہے ، اس موقع پر ایک اور باشندے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں ایک لڑکی کو منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آس پاس کے علاقہ میں غریب لوگ رہائش پذیر ہیں ، بیمارہونے پر ان کے علاج و معالجہ کے لئے بھی اخراجات نہیں ہوتے، ایسے حالات میں چاہئے کہ انتظامیہ کوئی ٹھوس قدم اُٹھا کر کچرے کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اقدام کرے اس موقع پر مقامی باشندوں نے سخت احتجا ج کرتے ہوئے کئی دیر تک یہاں رکے رہے اور پھر چار دن کے اندر مسائل حل نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Share this post

Loading...