مڈیکیری :مندر میں چوری کرنے والے گروہ کو پولس نے کیا گرفتار

مڈیکیری: 24؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) مندر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دینے کے الزام میں چار افراد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ واردات شری انجنیا ٹیمپل میں 21 جولائی کی رات پیش آئی تھی ،گرفتار ملزمین کی شناخت سریش ،سبھاش،اور سریش نارائنا اور کمار کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مندر کا تالا توڑ کر مندری کی دان پیٹی سینقدی لوٹ لی اور قریب ہی باہرایک وندم انٹرپرائزس کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی چوری کر فرار ہوگئے ،مندر کے چیف کی جانب سے شکایت درج کئے جانے کے بعد پولس نے اس معاملہ میں تحقیقات شروع کر دی ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولس چوروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، پولس نے ملزمین سے چوری کی گئی 32000کی رقم بھی برآمد کر لی ہے ، پولس کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ان پر دیگرکئی معاملات بھی درج ہیں ،اور کئی مرتبہ وہ جیل میں قید کی سزا کاٹ چکے ہیں 

Share this post

Loading...