منگلور: 10فروری2019(فکروخبر نیوز) یہاں بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر کسٹم حکام نے ایک مسافر سے 7.65لاکھ کی بیرونی نقدی ضبط کر لی ہے یہ شخص ہندوستان سے بیرون نقدی غیر قانونی طور پر منتقل کر نے کی کوشش کر رہا تھا ، کسٹم حکام کے مطابق مسافر نے۷ لاکھ سے زائد کی بیرونی نقدی اپنے سامان کی بیگ میں کپڑوں کے بیچ چھپا رکھے تھے ،تاہم معائنہ کے دوران کسٹم حکام کو اس رقم کا پتہ چل گیا ، حکام کے مطابق نقدی میں امریکن ڈالر ، یورو ، اور درہم شامل تھے۔
حکام کے مطابق مسافر اسپائس جیٹ فلیٹ SG59 کے ذریعہ دبئی جا رہا تھا۔
Share this post
