منگلورو 16 اکتوبر2023:(فکروخبرنیوز) یونیورسل نالج ٹرسٹ نے بھوکوں کے لیے کوپن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹلوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے 'فوڈ آن والز' کا نیا خاکہ متعارف کرایا ہے۔ ہوٹلوں کے باہر ایک بورڈ لگا دیا گیا ہے جہاں بھوکے بغیر پیسے کے کوپن لے کر ہوٹل جاکر مفت کھانا حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق 'فوڈ آن والز' کو ایک سال پہلے منگلورو کے تین ہوٹلوں میں متعارف کرایا گیا تھا، یعنی چلمبی میں الدھا وناس، کدرولی میں ہوٹل کنگز کارنر اور بالمٹا میں سمک ڈائن۔ منگلورو کے علاوہ اس طرح کارکالا، دھارواڑ، بیلگاوی، پتور، بنگلورو اور شیموگا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ضرورت مندوں کو صرف 10-15 کوپن فراہم کیے جاسکتے ہیں اور رقم ماہ کے شروع میں یونیورسل نالج کے ذریعے منتقل کردی جائے گی۔ ہر کوپن کی قیمت 50 روپے ہے۔ ہوٹل کے صارفین 50 روپے ادا کر کے کوپن کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں اور ہوٹلوں کے باہر نوٹس بورڈ پر لگا سکتے ہیں۔ اس سال جنوری سے اب تک تقریباً 12,500 ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
ڈائجی ورلڈ سے بات کرتے ہوئے ہوٹل الدا وناس کے مالک دیاند شیٹی نے کہا کہ یہ اچھی کوشش ہے 8-10 ضرورت مندوں کا پیٹ بھر جائے گا۔ روزانہ صرف 10-12 پلیٹیں فراہم کرنے کی حد ہے۔ لیکن اگر تعداد زیادہ ہو جائے تو بھی ہم ضرورت مندوں کو واپس نہیں بھیجتے۔ ہم انہیں کھانا دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ گاہک پیسے دیتے ہیں اور ضرورت مندوں کے لیے کوپن لیتے ہیں۔ عطیہ دہندگان کی تفصیلات پریورتھن ایپ میں محفوظ کی جائیں گی۔ بہت سے ضرورت مند لوگ اس تصور سے مستفید ہو رہے ہیں۔
ہوٹل کنگس کارنر کے مالک وسنت پوجاری نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 15-20 مفت پلیٹیں کھانے کی دی جائیں گی۔ کبھی کبھی، یہ 25 پلیٹوں تک بھی جاتا ہے۔ اگر یہ 15 سے بڑھ جائے تو میں ضرورت مندوں کو مزید پانچ فراہم کرتا ہوں۔ کئی طلباء یہاں کھانے کی اس مفت سہولت سے استفادہ کرتے ہیں۔
Share this post
