کمپنی کے کسٹومر کیر سرویس سے رابطہ کرنے کے بعد جواب ملا کہ وہ ابھی معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں انہوں نے گورو کو پولیس تھانہ میں معاملہ درج نہ کرنے کی گذارش بھی کی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورو نے کہا کہ اس پارسل کی رسید پر فروری کی 9 تاریخ درج ہے اور خریدار کا نام اتر پردیش کے اریان نامی شخص کا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے اس قبل فلپ کارٹ کے ذریعہ کئی چیزیں منگوائیں ہیں لیکن کبھی اس طرح کا دھوکہ میرے ساتھ نہیں ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے پارسل واپس کرنے کے لیے درخواست دی ہے ، جس سے مجھے پارسل ملا اس نے مجھے کسٹومر کیر سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ، لیکن مجھے اب اس تعلق سے اطمینان بخش جواب نہیں ملا ہے۔
پولیس نے ایک طالب علم سے 1.93کلو گانجہ ضبط کیا
اڈپی 29؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) منیپال کے ایم آئی ٹی طالب علم کے پاس سے پولیس نے 1.39کلو گانجہ ضبط کیے جانے کا واقعہ منیپال کے ودیارتنا نگر میں پیش آئی ہے۔ ملزم طالب علم کی شناخت ہری پائی (21) مقیم کاروار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کو ملی خفیہ جانکاری کے بعد ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس کمارا سوامی کی قیادت نے پولیس کی ٹیم مذکورہ اپارٹمنٹ میں پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے گانجہ ضبط کرلیا۔ پولیس نے ایک موبائل فون اور گانجہ بنائے جانے میں استعمال ہونے والا ایک قسم کا خاص پاؤڈر بھی ضبط کرلیا ہے۔ منیپال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
تین روپئے کھلے نہ دینے سے کنڈکٹر نے مسافر کو بیچ راستہ میں اتاردیا
منگلور 29؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) داونگیرہ سے منگلور جانے والی کے ایس آرٹی سی بس کے کنڈکٹر نے ایک مسافر کو تین کھلے نہ دینے وجہ سے بیچ راستہ میں ہی مسافر کو بس سے زبردستی اتارے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمید نامی شخص چکمنگلور سے بیلتنگڈی جانے کے لیے داونگیرہ سے منگلور جانے والی بس پر سوار ہوا۔ حمید کو 33روپئے ادا کرنے تھے جس کے لیے اس نے پچاس کا نوٹ کنڈکٹر کے ہاتھ تھما دیا ۔ کنڈکٹر نے بیس روپئے یہ کہتے ہوئے لوٹادئیے کہ وہ تین روپئے کھلے دے ، لیکن مسافر حمید نے کھلے نہ ہونے کی بات جب کہی تو کنڈکٹر کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے گوٹی گھارا سے چھ کلومیٹر دور ہی گھاٹ کے راستہ پر حمید کو زبردستی بس سے اترنے پر مجبور کیا۔ جب حمید نے دیگر سواریوں کو روکنے کی کوشش کی تو کسی نے بھی مدد نہیں کی ۔ آخر کار ایک سواری کے ذریعہ وہ کسی طرح کوٹی گھارا پہنچا۔ حمید نے یہاں مقامی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ، بی سی روڈ بس اڈے کے افسران نے تحقیقات کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Share this post
