ہوائی جہاز کا ایمرجنسی ڈور کھولنے کی کوشش کرنے والے کو پولیس نے کیا گرفتار

بنگلورو03؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) ایک شخص کو مبینہ طور پر ٹیک آف سے قبل فلائٹ کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

بنگلورو پولیس نے پیر کو کہا کہ یہ واقعہ ناگپور- بنگلورو انڈیگو کی فلائٹ 6E 6803 میں ہفتہ 30 ستمبر کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب فلائٹ کا عملہ مسافروں کو بریفنگ دے رہا تھا۔

ملزم مسافرکی شناخت سوپنل ہولی کے نام سے ہوئی جو ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کے پاس بیٹھا تھا اور اسے کھولنے کی کوشش کی۔ بنگلورو پولیس نے ایئر لائن کے عملے کی شکایت پر اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 336 کے تحت دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔

ہفتہ کی آدھی رات کو پرواز کے بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایئر لائن کا عملہ اسے بنگلورو ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن لے گیا۔

ملزم مسافر نے یکم اکتوبر کو بنکاک کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this post

Loading...