اور بذریعہ وھاٹس اپ اور دیگر میڈیا کے ذریعہ اس خبر کو عام کرنے میں پوری تگ و دو لگائی تھی۔ آج اسی آزاد نگر کے ایک محلہ امام شافعی میں کچی سڑک کو پکی سڑک میں بدلنے کے لیے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی جناب ایس منکال وائدیا نے 74لاکھ روپئے کا بجٹ منظور کرتے ہوئے اس کی بنیاد رکھی ۔ اس موقع پر امام شافعی مسجد میں لمبی مدت سے امامت کے فرائض انجام دے رہے استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی نے رکن اسمبلی بھٹکل کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا رکن اسمبلی نے لوگوں کی خدمات کی وجہ سے ان کا دل جیت لیا ہے اور اسی کی بنیاد پر انہوں نے ایم ایل اے کا انتخاب بھی جیت لیا ہے ۔ اس موقع پر مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں محلہ کے ذمہ داران کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Share this post
