مولانا نے مزید کہا کہ فطرہ کمیٹی اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ صحیح مستحقین تک فطرہ پہنچایا جائے اور اس کے لیے محلہ کے نوجوانوں کو ہمیشہ کی طرح متحرک کیا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ شہر ومضافات کے علاقوں میں فطرہ تقسیم کیا جاتا ہے ۔ امسال فطرہ دینے سے پہلے فطرہ حاصل کرنے والوں کے گھریلو حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی فطرہ دیا جائے ۔ مولانا نے کہا کہ ہرسال چاول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے فطرہ چاول کی مقدار میں کمی ہورہی ہے ۔ جو جماعتیں اور افراد تعاون کرتے آرہے ہیں ان کا تعاون جاری ہے لیکن چاول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مقدار میں کمی آنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ مولانا نے فطرہ کے کام کا جائزہ بھی لیا اور اس سلسلہ میں پیش کیے جانے والے آراء پر غور کرنے کی بات بھی کہی۔واضح رہے کہ اس نشست میں کمٹہ ، ہوناور ، منکی وغیرہ کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے فطرہ تقسیم کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی ۔
Share this post
