منگلورو 18 اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اُلال اور مُکّا کے علاقوں میں 16 فش میل کے کارخانوں کو پانی اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمزید کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ اقدام کرناٹک ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے حکم کے مطابق کیا گیا تھا جس نے ڈی سی کو فِش میل کے یونٹوں کو بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میسکام کے ایم ڈی کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ یونٹس سے بجلی کا کنکشن کاٹ دیں۔
اسی مناسبت سے افسران نے فیکٹریوں کا دورہ کیا اور فِش میل کے یونٹس کو سیل کردیا۔ یہاں تک کہ بجلی کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل فیکٹریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گندے پانی کو سمندر میں چھوڑنے سے پہلے اسے ٹریٹ کرنے کے لیے بائیو فلٹرز لگائیں۔ تاہم کچھ پلانٹس آرڈر کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے جبکہ دیگر میں بائیو فلٹرز موجود تھے لیکن وہ کام نہیں کر رہے تھے۔
Share this post
