فرقہ پرست شرپسندو ں کی ایک بار پھر دہشت گردی: دو مساجد پر کیا پتھراؤ(مزید ساحلی خبریں)

سینئر پولس افسران بشمول ڈی سی پی شانتا راجو،اے سی پی راجیندراا اور ملکی اسپکٹر پدمانابا نے مسجد کے معائنے کے لئے پہنچے اور سیاسی لیڈران بھی ، معاملہ درج کرنے کے بعد چھان بین کئے جانے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔اس پتھراؤ کی وارادت میں مسجد کی کھڑکیاں، شیشے اور دیگر دروازے سے لگی چیزوں کو نقصان پہنچاہے۔ 

بے قابو کار کھائی کے حوالے : نانا اور نواسہ جاں بحق 

وٹلا:16جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) یہاں اُکوڈا نامی علاقے کے ایک تیز رفتار بے قابو کار کھائی میں پلٹ جانے کی وجہ سے ایک تین ماہ کے بچے سمیت ایک بزرک کے جان بحق ہونے کا سنگین حادثہ پیش آیاہے، اطلاعات کے مطابق مہلوکین کی شناخت حاجی سلیمان (62) اوران کے تین ماہ کابچہ شہاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ سلیمان اپنے اہلِ خاندان کے ساتھ ایک نجی تقریب میں شرکت کے لئے کار کے ذریعہ سے جارہے تھے کہ اُکوڈا چیک پوسٹ کے قریب سلیمان کا رشتہ دار جو کار چلا رہاتھا ان کے ہاتھوں سے کار بے قابو ہوگئی کھائی میں آرہی ۔ کار پر سوار دیگر مسافروں میں سے ڈرائیور محمد،سلیمان کی و دیگر لوگ زخمی ہوگئے جن کا علاج ایک نجی اسپتال میں چل رہاہے ۔ 

Share this post

Loading...