ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، کچھ ہی منٹوں میں کار آگ کی لپیٹ میں

کاروار: یکم مئی 2024 : ضلع کے ہلیال میں ایک کار میں آگ لگ گئی لیکن سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

خبر کے مطابق کچھ لوگ گنڈولی سے کالاگین کوپا گاؤں کا سفر کررہے تھے۔ جب وہ اجمانالا ٹانڈہ کراس کے قریب پہنچے تو کار پر سوار افراد نے محسوس کیا کہ کار سے دھواں نکل رہا ہے۔ غور کرنے پر واقعی یہ بات پائی گئی کہ کار سے دھواں نکل رہا ہے۔انہوں نے فوری طور پر گاڑی روک کر اپنی جان بچائی۔ جیسے ہی مسافر گاڑی سے اترگیے تو کچھ ہی دیر میں آگ کی لپیٹوں نے اپنی زد میں لے لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی ۔

Share this post

Loading...