بھٹکل : الیکٹرک کام کے دوران لگی آگ

بھٹکل 26؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) یہاں سلمان آباد میں واقع ایک گھر میں الیکٹرک کام کے دوران آگ لگنے کا حادثہ آج شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا ۔ فکروخبر کے مطابق مولانا شفیع صاحب ملپا کے گھر کے پچھلے حصہ میں الیکٹرک کا کام چل رہا تھا، اس دوران آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پینتیس ہزار روپئے مالیت کانقصان ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے فکروخبر کو بتایا کہ دھواں اٹھتے دیکھ کر کچھ لوگ وہاں جمع ہوگئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کرنے لگے۔ اس دوران  فائربریگیڈ  نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

Share this post

Loading...