اس کے علاوہ ویڈیو نیوز میں نیوز کے ساتھ متعلقہ میچ کی اہم ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتے رہے اور کھلاڑیوں ایکشن میں دیکھ کر شائقین نے بڑا لطف لیا۔ ایڈیٹرصاحب سے نے ان سے کہا کہ دراصل نوجوانوں کو ادارے سے جوڑنے کے فکروخبرا پنے دائرے میں رہ کی ان کی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے لانے کے لئے جتنا ممکن ہوسکے کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں دونوں نے کپتانوں نے اُمید ظاہر کی کہ کل صبح میدان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی امید ظاہر کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے زیادہ تر کرکٹ کے شائقین بیرونِ ملک میں اپنی اپنی مصروفیات میں رہنے کے باعث لائیو اپڈیٹ سے استفادہ نہیں کرسکتے اور شام کو فکروخبر ذرائع سے ملنے والی میچ کی مکمل تفصیلات اور ویڈیو نیوز دیکھے بغیر ان کو چین نہیں آتا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم افراد نے بھی مختلف ذرائع سے لائن ٹرافی 2015کی اپڈیٹ کے لیے ادارہ فکروخبر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاہے۔
Share this post
