ذرائع کے مطابق بنگلور واٹر سپلائی بورڈ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی لیکن اس کے باوجود اایسی جگہوں پر شوٹنگ کیسے کی گئی اس معاملہ کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔سٹی سینٹرل زون پولیس سیمانت کمار سنگھ نے سپرنڈنٹ آف پولیس رام نگرضلع کے پولیس سپرنڈنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شوٹنگ کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے 304Aکے تحت معاملہ درج کیا جائے اور انہی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کملا نگر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اس چھوٹی سی ندی کا رخ کررہے ہیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
Share this post
