بھٹکل 30/ اگست2020(فکروخبر نیوز) ادارہ فکروخبر صحافتی دور میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فارغین اور فضلاء کے لئے ایسے نئے کورسس بھی متعارف کراتا آرہا ہے جس سے ان کی دعوتی اور فکری رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہمت افزائی بھی کی جائے۔ زورِ قلم کے نام سے جاری نئے کالم کے تحت طلباء کے لئے مضمون نگاری اور تحقیق وتالیف کے میدان میں ان کی رہنمائی کے خاطر تین روزہ ورکشاپ انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ تین روز ورکشاپ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے سمپوزیم ہال میں منعقد ہوگا جس کی افتتاحی نشست ان شا ء اللہ بروز منگل13 محرم الحرام 1442ھ مطابق یکم ستمبر2020 صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی جس میں شہر ومضافات کے علماء مدعو ہوں گے۔ اس افتتاحی نشست کے فوراً بعد ورکشاپ کی پہلی نشست منعقد ہوگی۔
ورکشاپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک گوگل فارم ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعہ آپ اپنا رجسٹریشن مکمل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ورکشاپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے مدارس میں زیر تعلیم یا کسی مستند دینی تعلیمی ادارے سے فراغت ضروری ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 9108080800
رجسٹریشن کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
Share this post
