فکروخبر سمر کوئز مقابلے کی آخری نشست کا بھی اختتام

جس میں عبدا للہ حبان ابن جمیل صاحب رکن الدین انجمن کے دسویں جماعت کے طالب علم نے جملہ 98نمبرات حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جب کہ محمد اریب ابن ایوب گوائی،انجمن کالج، پی یو سی سال اول کے طالب علم جملہ 96نمبرات کے حصول کے ساتھ دوسرامقام حاصل کیا اور احمد رباح ابن عبدالرحیم رکن الدین ،انجمن کالج پی یو سی اول کے طالبِ علم جملہ 92نمبرات حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ 
ملحوظ رہے کہ فکروخبرسمر کوئیز مقابلے میں شہر بھر کے کئی طلباء نے شرکت تھی جس میں سے کل 12طلباء کو منتخب کیا گیا تھا، اعلان کے مطابق جمعرات ٹھیک ڈھائی بجے فکروخبر کے دفتر میں بہت ہی آسان سوالات کے ساتھ ان کا تحریر ی امتحان لیا گیا جس میں یہ تین طلباء چن کر آئے ہیں۔ ادارہ فکروخبرتمام وہ طلباء جنہوں نے مقابلے میں حصہ لیا، اور اعزازی طورپر جو چن کرآئے اور جنہوں نے اول دوم ،سوم مقام حاصل کیا سب کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ ادارے کی جانب سے آئندہ منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی ، تعلیمی اور معلوماتی مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے۔

Share this post

Loading...