فکروخبر کی جانب سے جناب مزمل قاضیا کو ’’اسپائسس‘‘ کی چیر مین شپ مبارک:خصوصی بات : انصارعزیز ندوی

دراصل عوام میں محکمہ اسپائسس کی صحیح جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے صرف چیرمین کے عہدے کو لے کر مبارکبادی دے رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ محکمہ تجارت سے وابستہ محکمہ ہے اور چونکہ ہمارا تعلق بھی زیادہ تر تجارت سے ہے تو اس سلسلہ میں ہم زیادہ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں، قبل اس کے کہ محکمہ کی پوری جانکاری اور اس کی نوعیت آپ کے سامنے رکھیں ، سب سے پہلے ہم ادارہ فکروخبر کی جانب سے جناب مزمل قاضیا کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی فکروخبر کی جانب سے جن احباب نے موصوف کے سامنے مبارکبادی کی سوغات پیش کئے ہیں ان کا نام بھی یہاں درج کئے دیتے ہیں، مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے سکریٹری اور بانی و روحِ رواں علی پبلک اسکول محترم مولانا الیاس ندوی سمیت جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کی جانب سے بھی مبارکبادی پیش کی گئی ہے ۔ 
کیا ہے اسپائسس محکمہ ؟؟
دراصل یہ محکمہ منسٹری آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذیل میں آتا ہے ۔دراصل ہندوستان میں تیار ہونے والی یا تیار کی جانے والی مرچی مصالحہ جات جو کہ ہر نوعیت کی ہوسکتی ہے کی مارکیٹنگ کرنا یا دوسرے الفاظ میں بہترین مرچی پروڈکٹ کی امپورٹ ایکسپورٹ پر نظر رکھنا، ہندوستان مصالحہ جات دنیا بھر میں مشہور ہیں ، ا س نوعیت کی تیار کی جانے والی ہر پروڈکٹ کو بیرون ممالک درآمد کرنے اور اس کی کوالیٹی و کوانٹیٹی پر نظر رکھنے کی ذمہ داری اس محکمہ کے ذمہ ہوتی ہے ۔تو بورڈ کے چیرمین ہی اب کرناٹک میں کاشت ہونے والی مرچی ، تیار ہونے والی مصالحہ جات اور دیگر ذمہ داریوں کے نگران اعلیٰ ہوں گے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کو لائسنس جاری کرنا ہو یا پھر بہترین مرچی کی کاشت کاری کے لئے کاشتکاروں کو پروموٹ کرنا، بہترین مصالحہ جات کی تیار ی ہو یا مصالحہ کے گڈ پروڈکٹ کو نمبر دینا سب کی سب ذمہد اریاں اسی بورڈ کے تحت ہوتے ہیں، اس بورڈ پر ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کاشتکاروں سے براہِ راست مرچی خریدیں یا پھر مصالحہ جات کے پروڈکٹ ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیں۔ اس بورڈ کے اجازت کے بنا مرچی کی بیرون ممالک فروختگی ناممکن ہے ۔ہبلی دھارواڑ مرچی کی کاشتکاری کاری کے لئے پورے ہندوستان میں مشہور ہے ،اور ساتھ ہی ایشیاء کی سب سے بڑی ، سبزی مارکیٹ ہبلی میں ہر اتوار کو قائم کی جاتی ہے اور اس طرح کے محکمہ سے ہم لوگ کس طرح فائدہ اُٹھاسکتے ہیں یہ تاجرانہ سوچ رکھنے والے سوچ سکتے ہیں ۔
بحرکیف ! اس طرح کے کئی محکمہ کے ذیلی بورڈ اورکارپوریشن کے چیرمین عہدے خالی تھے تو ریاستی حکومت نے ان کے عہدوں کے نامزدگی 
کی اسی میں ایک جناب مزمل قاضیا ہیں جن کو اسپائسس محکمہ کی چیرمین شپ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔

Share this post

Loading...