مدارس اسلامیہ کے طلباء کے لیے سنہرا موقع

لہذا اس زبان کو ہمیں پوری محنت اورشوق سے سیکھنا چاہیے اور مقررہ وقت میں اس میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ علی پبلک اسکول کے استاد مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے کہا کہ دعوتی جذبہ کے ساتھ اس زبان کو سیکھنے پر اللہ کم صلاحیت کے باوجود آپ سے دین کا کام لے گا۔ بیرونِ ملک اپنی خدمات انجام دے چکے انگریزی کے تجربہ کار استاد جناب حبیب قمر صاحب نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلباء اسکولوں کے طلباء کے مقابلہ میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں ،وہ ذرا سی توجہ اور محنت سے اس فن میں مہارت پیدا کرسکتے ہیں۔ فکروخبر فقہ شافعی کے ذمہ دار مولانا اظہر برماور دندوی نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے یہ پہلی کوشش ہے اور انشاء اللہ آئندہ سالوں میں بھی مدارس کے طلباء کے لیے دوماہی اس طرح کے کورس منعقد کیے جائیں گے تاکہ مدارس کے طلباء بھی اس میدان میں آگے بڑھیں۔ ملحوظ رہے کہ تلاوتِ کلام اللہ سے شروع ہونے والی یہ مختصر سی نشست دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچی۔

Share this post

Loading...