بھٹکل 26 اپریل 2021(فکروخبر نیوز) یہ خبر نہایت ہی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ فکرو خبر کے ٹرسٹی اور ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کے ماموں جناب عبد الرشید دامدا (بڈور عبد الرشید) آج انتقال کر گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز چل رہی تھی۔ انہیں مزید علاج کے لئے منگلور لے جایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج رات داعئ اجل کو لبیک کہا۔
مرحوم نہایت ملنسار اور بڑے خوش مزاج تھے۔ادارہ فکرو خبر سے بے حد لگاؤ تھا۔ شروع دن ہی سے اس کارواں میں جڑگئے اور صحافتی میدان میں دی جانے والی خدمات پر ہمت افزائی بھی فرماتے اور مزید عزم و حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی نصیحت فرماتے۔
آج وہ ہم سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے عزم و حوصلوں کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، اعلی علیین میں جگہ نصیب فرمائے ، ان کے سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے۔ ان کے فرزندان جناب زکریا ، ساجد ، ماجد اور اسلم دامدا سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Share this post
