مولانا نے مزید کہا کہ کامیاب ملازم کی علامت یہ ہوتی ہے کہ جب وہ کسی ادارہ سے رخصت ہو تو اس کے ساتھ کام کرنے والے احباب اس کو اچھے طریقے سے رخصت کریں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تمام احباب اس سے راضی ہوں او رکسی طرح کا گلہ شکوہ اپنے دل میں نہ رکھیں۔ انہوں نے عملہ کے سامنے اپنے تجربات کی روشنی میں کہا کہ کام اگر اخلاص کے ساتھ کیا جائے تو ہرایک اس کی تعریف کرتا ہے اور اس کام کے فوائد بھی وہ اپنے زندگی میں دیکھ لیتا ہے، مزید کہاکہ کسی بھی ادارہ میں ملازمت کے دوران اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے کام کے ذریعہ سے ادارہ کو فائدہ پہنچے اور اخلاص کے ساتھ کام کریں ۔ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے صوتی پیغام میں جناب سید زبیر مالکی کی روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈھیرساری دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر فکروخبر عملہ میں جناب نوید مصباح، مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ، جناب محمد صدیق سعدا ، جناب سہییل ملا ، جناب ربیع رکن الدین ، مولانا رضوان احمد کندنگوڑا ندوی ، مولانا عبداللہ شریح کوبٹے ندوی ، جناب مثنی شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
