فکروخبر کے آڈیو شعبہ کو الگ سے ویب سائٹ کی شکل دے دی گئی

اسلامی افکار کے تحت اب شہر میں ہونے والے دینی پروگراموں کو براہ راست آڈیو لائیو بھی سنایا جائے گا۔ کل عصر بعد منعقد ہونے والی اس نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا اور تمہیدی کلمات فکروخبر کے ایڈیٹر انصارعزیزندوی نے پیش کرتے ہوئے صاف کہا کہ افکار اسلامی نئے ویب سائٹ کے اجرائی کو لے کر جو غلط فہمیاں ہیں اس کو دور کرلیں کہ یہ فکروخبر سے ہٹا ہوا ادارہ یا ویب سائٹ نہیں ہے ، چونکہ آڈیو ایک الگ ہی شعبہ ہے اور فکروخبر سائٹ میں بہت سارے شعبے ہونے کی وجہ سے اسی کے ساتھ جوڑنے سے ا سکی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا اور پھر دیگر شعبوں کی طرح ہی ایک شعبہ ہوتا۔ اسی لئے اسکو الگ ویب سائٹ کی شکل دے کر اجرائی رسم کے لئے تقریب سجائی گئی تاکہ عوام کو اسکی اہمیت کا اندازہ ہواور اس کا بھرپور استعمال کرسکیں، اس کے علاوہ مولانا عبدالاحدفکردے ندوی خطیب جمعہ مسجد ابوذرو استاد جامعہ اسلامیہ نے ایڈیٹرانچیف فکروخبر مولانا ہاشم نظام ندوی کے تاثرات کو پیش کیا (یہ تاثراتی تحریرعنقریب سائٹ پر شائع کی جائے گی ) جس میں مولاناموصوف نے جناب فضل الرحمٰن شاہ بندری کے اول دن سے تگ و دو ان کے جذبات اور دینی حمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے جامعہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدتعلیمی سلسلہ کو منقطع کرکے تجارتی لائن سے جڑنے پھر اس طرح دینی کاموں سے لگے رہنے اور اس کی بار بار فکرکرنے کا تذکرہ کیااور دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کی۔ اس مجلس کی صدارت فرمارہے مولانا الیاس ندوی سمیت ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی، مولانا عبدالعظیم ندوی ، مولانا عبدالرب ندوی ،مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی ، مولانا عبدالسلام قاضیا ندوی صاحبان نے ، اپنے اپنے تاثرات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تہہ دل سے مبارکبادیاں پیش کی اور سوشیل میڈیا کے تحت اپنے خیالات عوام کے سامنے رکھے۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کی پوری کارروائی مولانا عبدالنور ندوی صاحب کے خوبصورت نظامت میں آگے بڑھی اور دعائیہ کلمات او رمختصر تواضع کے ساتھ مجلس اپنے اختتام کو پہنچی ۔ 
نوٹ:ویب سائٹ وژٹ کرنے کے لئے فکروخبر سائٹ میں آئیکان دیا گیا ہے اس پر کلک کریں یا پھر ٹائپ کریں۔

www.islamiafkar.com

Share this post

Loading...