فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار ڈاٹ کام کے آڈیو سوال جواب کا آغاز

اس کی پہلی نشست خلیفہ جامع مسجدبھٹکل میں آج بعد عصر منعقد کی گئی جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے براہِ راست استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی سے رمضان المبارک ، روزے ، زکوٰۃ اور دیگر امور کے متعلق سوالات کیے ۔ مولانا نے ان سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے جس پر عوام نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ تمام احباب نے فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار ڈاٹ کام کی اس انوکھی کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے آن لائن پروگرامات کا انعقاد کرتے ہوئے عوام کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کرائیں گے۔ اس موقع پر فکروخبر فقہ شافعی کے ذمہ دار مولانا اظہر برماور ندوی اور اسلامی افکار ڈاٹ کے ذمہ دار جنا ب فضل الرحمن صاحب شاہ بندری اور دیگر احباب موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...