بھٹکل 12؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) فکروخبر کے قیام کے پہلے ہی روز سے اس بات کی فکر کی گئی کہ صحافتی میدان کے ذریعہ سے اسلام کا پیغام عام کرنے کی سعی کی جائے۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مختلف دینی اور دعوتی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔ اس کے ذریعہ سے قوم وملت کو دین کی باتیں بتاکر انہیں دین سے جوڑنے کی فکر کی جائے اور جن لوگوں تک اللہ تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچا ہے ان تک پہنچانے کی دعوتی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی جائے اور الحمدللہ اس کے مختلف شعبہ جات کے تحت یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔
اسلام کی تعلیمات جاننے کے لیے فقہ کا علم بے حد ضروری ہے۔ بغیر فقہی مسائل جانے حلال وحرام کی تمیز نہیں ہوسکتی، فرائض، نوافل اور سنتوں میں فرق نہیں کیا جاسکتا گویا صحیح اور غلط کی تمیز کے لیے فقہی مسائل کا جاننا ہر شخص کے لیے ناگزیر ہے۔ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ غفلت کی وجہ سے امت مسلمہ کا ایک بڑا طبقہ اس علم سے دور ہے۔ ان حالات میں ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ فقہی مسائل کے جاننے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے اور جاننے والوں سے رجوع کرتے ہوئے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کریں۔
انہی مقاصد کے تحت اس کا ایک شعبہ فکروخبر فقہ شافعی کے نام سے قائم ہے اور دوسرا فکروخبر فقہ حنفی کے نام سے، جس کے تحت فقہ سے متعلق عوام الناس کے سوالوں کے جوابات مدلل انداز میں دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کے جوابات اردو، انگریزی کے ساتھ ساتھ اس کی اردو اور انگلش آڈیو بھی دی جاتی ہے۔ اس کے جملہ جوابات آپ کو اسلامی افکار نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جہاں آپ پڑھ بھی سکتے ہیں اور جوابات ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
آج اس کااعلان کرتے ہوئے ہمیں بڑی مسرت ہورہی ہے کہ الحمدللہ فکروخبر فقہ شافعی کے پلیٹ فارم سے دئیے جانے والے جوابات ایک ہزار کی تعداد کو پہنچ چکے ہیں جس پر اول اور آخر اللہ ہی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ محض اسی کی توفیق اور فضل سے ہم یہاں تک پہنچے۔ اس سلسلہ میں ہمیں اسلامی افکار کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ شہر کے مؤقر علماء کرام، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مفتیان کا بھی گرانقدر تعاون حاصل رہا ہے۔
اسی خوشی کے موقع پر یک روزہ آن لائن عالمی کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تفصیلات یہاں پیش کی جارہی ہیں۔
اعلان برائے یک روزہ عالمی فقہی مسابقہ
بڑی مسرت کے ساتھ اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے باہمی تعاون سے ان شاء اللہ 10 / صفر المظفر 1443 ہجری مطابق 18/ ستمبر 2021 بروز سنیچر فقہ شافعی کے ایک ہزار سوالات کے جوابات مکمل ہونے پر آن لائن ایک دن کا عالمی فقہی مسابقہ منعقد ہونے جارہا ہے شرائط مندرجہ ذیل ہیں
1. مسابقہ صرف ایک دن کا ہوگا
2. ہر شخص اس مسابقہ میں حصہ لے سکے گا۔
3. دس سوالات پوچھے جائینگے۔
4. جوابات اسلامی افکار ویب سائٹ ہی کے معتبر ہونگے۔
5. سوالات کا وقت شروع ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر جوابات دے سکتے ہیں
6. سوالات گوگل فارم کے ذریعہ بھیجے جائینگے۔
7. سوالات اردو اور رومن انگلش میں کئے جائینگے۔
8. جوابات اتوار کے دن انڈین وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے پہلے دینے ہوںگے
9. صحیح جوابات دینے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ 25 لوگوں کو مساوی انعامات دئے جائینگے۔
10. سوالات کی لنک
islamiafkaar.com/Alami-FSQ
11. اپنے جوابات صحیح ہیں یا غلط دیکھنے کے لیے سوالات کی لنک پر ہی اتوار انڈین وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ کے بعد دیکھ سکتے ہیں
12. صحیح جوابات دینے والوں کی فہرست اور انعام یافتہ لوگوں کی فہرست حاصل کرنے کے لئے پیر کے دن انڈین وقت کے مطابق شام پانچ کے بعد اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
919036253909
نوٹ: جوابات اسلامی افکار ویب سائٹ کی اس لنک سے حاصل کرسکتے ہیں
bit.ly/2YHfkri
مزید معلومات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں
919036253909+
919916131111+
Share this post
