فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ آن لائن عالمی فقہی مسابقہ کا ہوچکا ہے آغاز ، پچیسں ہزار کے انعامات کا اعلان ، جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے

بھٹکل 18؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے یک روزہ آن لائن عالمی فقہ شافعی مسابقہ شروع ہوچکا ہے۔ اس مسابقہ میں شرکت کے لیے آپ کو پہلے اپنا نام نیچے دی گئی لنک پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ نام رجسٹر کرنے کے بعد ہی آپ سوالات پڑھ سکیں گے۔ یہ مسابقہ آج 18 ستمبر 2021 بروز سنیچر شام پانچ بجے شروع ہوچکا ہے، جوابات آپ کل بروز اتوار انڈین وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک دے سکتے ہیں۔ اس انعامی مسابقہ پر پچیس ہزار روپئے تک کے انعام مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فکروخبر فقہ شافعی کے ایک ہزار سوالات وجوابات مکمل ہونے پر مذکورہ مسابقہ منعقد کیا گیا ہے۔

اس لنک کے ذریعہ اپنا نام رجسٹر کریں اور سوالات حاصل کریں۔

http://islamiafkaar.com/Alami-FSQ

 

مسابقہ کے شرائط

1. مسابقہ صرف ایک دن کا ہوگا
2. ہر شخص اس مسابقہ میں حصہ لے سکے گا۔
3. دس سوالات پوچھے جائینگے۔
4. جوابات اسلامی افکار ویب سائٹ ہی کے معتبر ہونگے۔
5. سوالات کا وقت شروع ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر جوابات دے سکتے ہیں
6. سوالات گوگل فارم کے ذریعہ بھیجے جائینگے۔
7. سوالات اردو اور رومن انگلش میں کئے جائینگے۔
8. جوابات اتوار کے دن انڈین وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے پہلے دینے ہوںگے
9. صحیح جوابات دینے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ 25 لوگوں کو مساوی انعامات دئے جائینگے۔
10. سوالات کی لنک


islamiafkaar.com/Alami-FSQ

11. اپنے جوابات صحیح ہیں یا غلط دیکھنے کے لیے سوالات کی لنک پر ہی اتوار انڈین وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ کے بعد دیکھ سکتے ہیں

12. صحیح جوابات دینے والوں کی فہرست اور انعام یافتہ لوگوں کی فہرست حاصل کرنے کے لئے پیر کے دن انڈین وقت کے مطابق شام پانچ کے بعد اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
919036253909

نوٹ: جوابات اسلامی افکار ویب سائٹ کی اس لنک سے حاصل کرسکتے ہیں
bit.ly/2YHfkri

 

Share this post

Loading...