بھٹکل : دفتر فکروخبر میں بنگلور کی مشہور ومعروف شخصیت مولانا مصطفی رفاعی صاحب کی آمد

ایڈیٹر انچیف نے فکروخبر کے کئی شعبہ جات کا بھی مختصراً تعارف کرتے ہوئے فکروخبر فقہ حنفیکے لیے براہِ راست دار الافتاء ندوۃ العلماء لکھنو کی سرپرستی حاصل ہونے کی بات کہی اور اس پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ مولانا مصطفی رفاعی صاحب نے فکروخبر کی بڑھتی مقبولیت پر دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ ملت کا ایک عظیم کا بیڑا فکروخبرنے اٹھایا ہے اور اس کے ذریعہ سے جو خدمات انجام دی جارہی وہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مولانا نے عملہ سے اپنی نیت درست کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں۔ دنیا میں بہت سی خدمات کے ذریعہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کوئی دینی ادارہ میں استاد کی حیثیت سے تو کوئی تصنیفی وتحقیقی کام سے تو کوئی سماجی خدمات سے اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن فکروخبر کے ذریعہ انجام پانے والا کام کا شمار بھی ان ذرائع میں سے ہے جس سے اللہ کی خوشنودی آسانی کے ساتھ حاصل کی جاسکتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ کام افراد کا محتاج نہیں ہے بلکہ کام لینے والی ذات اللہ کی ہے اور اللہ جس سے چاہے کام لے سکتے ہیں۔ مولانا نے اخیر میں کئی مفید مشوروں سے بھی نوازا ۔ اس موقع پر مولانا کے ہمراہ مولانا محمد اظہر صاحب ندوی بھی موجود تھے۔

Share this post

Loading...