فکروخبر اجمل التلاوۃ کے زیر اہتمام منعقدہ  بچوں کی تلاوت مسابقہ کے نتائج منظر عام پر

بھٹکل 10 مئی 2020 (فکروخبرنیوز) ادارہ فکروخبر بھٹکل کا ایک اہم شعبے" اجمل التلاوة "کے زیر اہتمام بچوں کی تلاوت کے مسابقہ میں الحمدللہ جملہ 910بچوں نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ 
پروگرام میں کل 910 طلباء نے حصہ لیا جن میں 347 بچیاں شامل ہیں، پروگرام میں چھوٹی عمر کے بچوں میں 2 سال 6 ماہ سے چار سال تک کے تقریباً 180  معصوم بچوں نے اپنی پیاری آواز اور نرالے انداز میں قرآن مجید کی آیات پڑھ کر سنائیں۔  پروگرام میں بھٹکل کے ساتھ ساتھ منکی، مرڈیشور، ولکی کے علاوہ شیرور، بیندور، کنڈلور، اور گنگولی  وغیرہ علاقوں سے بچوں نے حصہ لیا۔ 
پروگرام میں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بچوں اور ان کے سرپرستوں کی طرف سے شرکت کی مزید درخواستوں کو سامنے رکھتے ہوئے تین مرتبہ پروگرام کے آخری تاریخوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ 
فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اس موقع پراللہ کا شکر ادا  کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ پروگرام بچوں میں قرآن کریم کے تعلق سے شغف پیدا کرنے اور بچپن ہی سے قرآن کریم سے ان کا تعلق مضبوط کرنے کے عظیم مقاصد کے تحت منعقد کیا گیا جس کے توقع سے زیادہ نتائج سامنے آئے۔ مولانا نے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور بچوں کو قرآن کریم  کی تلاوت کا معمول بنانے پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پروگرام کے ذمہ دار مولانا مصدق ہلارے ندوی اور کنوینر مولانا اظہر برماور ندوی ، اسی طرح فکروخبر کی جملہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح جج صاحبان کا بھی انہوں نے خصوصی شکریہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اسی طرز کے مختلف پروگرام فکروخبر کے پلیٹ فارم سے نشر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 
پروگرام میں شریک جملہ بچوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
تنائج حسب ذیل ہیں۔ 

 

دینی مدارس کے طلباء

اوّل انعام
عبدالھادی ابن محمد عرفان ایس ایم ندوی 
9سال

دوم انعام
عبدالله ابن سلطان ارمار 
12سال

سوم انعام 
عبدالرحمن ابن مشتاق احمد صدیقہ ندوی
11 سال

ممتاز تلاوت

رویض ابن رحمت الله ایم ایچ
11سال

نور الرحمن ابن حافظ رومی رکن الدین
12 سال

عصری اسکول کے ممتاز طلباء کے نام اور رینک

اوّل انعام 

فہمان ابن فضل الرحمن دامدا
۱۲ سال

دوم انعام 
محمد علی شاذ ابن محمد اختر قمر
۱۲ سال

سوم انعام 
علقمہ ابن  یوسف احمد صدیقی
۱۰ سال

ممتاز تلاوت طلباء کے نام 

سید ابراہیم سابق ابن سید قطب برماور ندوی
۱۱ سال

انس ابن محمد مصدق ہلارے ندوی
۹ سال 

سید مصعب ابن سید ابوالاعلی برماور
۸ سال 

محمد ابن حافظ محمد ساجد محتشم
۱۰ سال

عثمان بن مولانا محمد زبیر رکن الدین ندوی
۱۰ سال 

سید عمیس ابن سید عزیر برماور
۱۰ سال 

احمد ابن فیصل عالم فکردے
۵ سال ۸ ماہ

حریم ابن سلمان رکن الدین 
٦ سال

عمر ابن شفاعت شابندری
۹ سال 

سید ابراہیم ابن سید اسماعیل ایس جے
۱۰ سال

عبدالرشید ابن مظفر عالم محتشم
۹ سال

عمر ابن تظہیر موٹیا
۹ سال


بچیوں کے نتائج

 اوّل مقام
مریم بنت باشاہ سدی احمدا
عمر ٧ سال 

دوم مقام
سدرہ بنت حافظ شریف منکی
عمر ۸ سال

سوم مقام
عائشہ نباء بنت نجیب حسین سدی باپا 
۷ سال

ٹاپ ۱۰ بچیوں کے نام 

اقراء بنت ابراہیم محتشم
۷ سال 

مہویش بنت فرقان حاجیکا
۸ سال 

فاطمہ رداء بنت نجیب حسین سدی باپا
٦ سال


عائشہ اذکی بنت نعیم قاسمجی
۸ سال 

سکینہ بنت محمد غفران اکرمی ندوی
۷ سال 

بریرہ بنت توفیق اُپنی

سارہ بنت ریان برماور
۸ سال 

طروبہ بنت عبدالمقیت کوچاپو
۷ سال

عذرا بنت عابدین ابوحسینا
۸ سال 

آسیہ بنت بلال احمد رکن الدین
۸ سال

 اوّل، دوم، سوم اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا جس کی تفصیل یوں ہے۔

اوّل انعام 2500 روپیہ
دوم انعام 2000روپیہ
سوم انعام 1500روپیہ

ہر گروپ کے ممتاز Top دس بچوں کو 1000روپیہ دیا جائے گا۔
اسی طرح عید تک جن کے ویورس زیادہ ہونگے ان میں تین بچوں کو 1000روپیہ دیا جائے گا ان سب کے علاوہ چار سال سے کم عمر کے تمام چھوٹے بچوں کوں تشجیعی انعامات سے نوازا جائے گا۔

Share this post

Loading...