فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ فقہ شافعی آن لائن مسابقہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بھٹکل 16/ جون 2020(فکروخبر نیوز)  فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے یکم جون 2020کو آن لائن فقہ شافعی کا پندرہ روزہ مسابقہ کا آغاز کیا گیاجو 15جون 2020پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اس آن لائن مسابقہ میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سات سو افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی۔ مسابقہ میں شریک افراد کے لیے ایک رجسٹریشن فارم تیار کیا گیا تھا اور ہر شریک کو ایک کوڈ نمبر بھی فراہم کیا تھا جس کے تحت اس کے جوابات ذمہ داران کے پاس جمع ہوتے تھے۔مسابقہ میں فقہ کے مختلف مسائل کے روزانہ دس سوالات پوچھے گئے جن کے سامنے جوابات آپشن میں دئیے گئے جن میں سے صحیح کا انتخاب کرنا تھا۔ صبح گیارہ بجے سوالات کی لنگ گروپوں میں پوسٹ کی جاتی تھی اور مساہمین کو پہلے رات دس بجے تک اپنے جوابات بھیجنے کا موقع فراہم کیا گیاجس کے ایک روز بعد خلیجی ممالک سے شرکت کرنے والے افراد کے مطالبہ پر ذمہ داروں نے جوابات بھیجے جانے کی وقت رات دس بجے سے بڑھا کر ساڑھے گیارہ کردیا۔ مساہمین نے توقع سے زیادہ اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور روزانہ اپنے جوابات کا فارم پابندی کے ساتھ پر کرکے روانہ کیا۔ مسابقہ کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ دس روز کے بعد فقہ شافعی سے متعلق روزانہ دو ذہنی اضافی سوالات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں الحمدللہ ہمارے مساہمین نے کافی دلچسپی دکھائی اور پوری محنت کے ساتھ انہیں حل کرنے کی کوشش کی۔ 
واضح رہے کہ مسابقہ کے شرائط میں یہ بات درج کی گئی تھی کہ اس مسابقہ میں عالم بطور مساہم شریک نہیں ہوسکتا اور مساہمین سے درخواست کی گئی تھی کہ سوالات حل کرنے کے لئے اسلامی افکار ویب سائٹ میں موجود فقہ شافعی سوال وجواب سے مدد حاصل کی جائے۔ 
مسابقہ کے اختتام کے بعد فیڈ بیک فارم جملہ مساہمین کو روانہ کیا گیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ کل صبح دس بجے تک وہ فارم پر کرکے روانہ کریں۔ 
مسابقہ کے انعامی نتائج کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
 اگلی تفصیلی رپورٹ کا انتظار کریں۔ 

Share this post

Loading...