ایک تہوار کی مناسبت سے ان میں سے ایک گروہ سے وابستہ شخص نے بینر لگا یا تو دوسرے گروپ والوں نے اس کے خلاف ہنگا مہ کھڑا کر دیا جس سے دو گروپ کے مابین بحث چھڑ گئی اور یہ آپسی تکرار چند منٹوں کے بعد مار پیٹ میں تبدیل ہو گئی ،جس کے نتیجہ میں دو لوگ زخمی ہو گئے ، جب کہ ابھیشیک نامی شخص کو سر پر گہری چوٹ آنے کی بنا ء پر منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں پر اس کو سخت نگہداشت والی یونٹ میں رکھا گیا ہے ،جہاں اس کا علاج جا ری ہے ،کنداپور پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر نے کے بعد تحقیات شروع کر دی گئی ہے ۔
Share this post
