غیر قانونی طور پر صندل اسمگل کرنے والے دو افراد پولس حراست میں ،ایک فرار

پتور: :22؍اگست2017(فکروخبر نیوز)غیر قانونی طور پر صندل کی لکڑی سمگل کرنے والے دو افرادکو پولس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 39کلو صندل کی لکڑی اپنے قبضہ میں لے لی ہے ،جبکہ اس میں ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب رہا ، ذرائع کے مطابق گشتی پولس نے تین افراد کو کوڈی پاڑی کے مندر کے قریب سے مشکوک حالت میں گزرتے ہوئے دیکھا پولس نے شبہ میں انہیں روک لیا ، تفتیش کے دورا ن پولس نے ان کے قبضہ سے 39کلو صندل کی لکڑی ضبط کی ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت پوپا ، کیشو ، کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جبکہ ایک ملزم اس دوران فرار ہوگیا ،جس کی تلاش جار ی ہے ،پتور پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔

Share this post

Loading...