مگرحالیہ ایک سفانہ نامی لڑکی کی گمشدگی کیس کی تفتیش کے دوران پولس کوسفانہ کے موبائیل سے عمران کا نمبر ملا تو پولس نے تفتیش کے لئے گرفتار کیا تو خود دکان مالک عمرا نے قبول کیا کہ وہ صرف فحش پیغامات بھیجا کرتا تھا اس کے علاوہ اغوائی یا اس کی گمشدگی میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں، پولس ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید تفتیش کررہی ہے۔
ماں باپ سے ناراض سولہ سالہ لڑکی نے کمرے کی کھڑکی سے لٹک کر خودکشی کرلی
کنداپور 24؍جولائی (فکروخبر نیوز) بڈکلکٹے نام علاقے میں ایک لڑکی کی جانب سے کمرہ کی کھڑکی سے پھندہ لٹکا کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔، مہلوک کی شناخت پرگتی شٹی کی حیثیت سے کر لی گئی ہے۔ لڑکی نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں ماں باپ سے محبت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے محبت نہیں کرتے وہ کبھی اس کی پڑھائی کے دوران اس سے ملنے اس کی خیریت دریافت کرنے بھی اس کے اسکول نہیں آتے۔ ،وہ صرف اس کی چھوٹی بہن سے ہی پیار کرتے ہیں ،بتایا جارہا ہے کہ پرگتی P.U.C کی طالبہ تھی اس نے مورارجی دیسائی اسکول سے اپنا میٹرک کا امتحان پاس کیا ،کوٹا پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملہ پولس تھانہ میں درج کیا گیا ہے
مندر کی دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک چھ زخمی
اڈپی : 24؍جولائی (فکروخبر نیوز) سری وربھدرا نامی مندر کے باہری صحن کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے دو افراد کے ہلاک اورچھ افراد کے زخمی ہونے کی واردات ہری یڈکا تعلقہ میں پیش آئی ہے ،زخمیوں کی شناخت پرکاش ، راجیش ، اجئے، شیامارایا اچاریہ اور رمیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے ،جبکہ پرساد اور لوکیش شیٹی گار ہلاک ہوگئے ہیں زخمیوں کو کستوربہ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ہریڈکا پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے
Share this post
