فیل پا (فیلریا)کی بیماری کے متعلق طلباء میں بیداری پروگرام

یہ بات خواجہ کلیم الدین خوط میلریا ٹیکنیکل سوپروائزر محکمہ صحت یادگیر نے کہی، وہ شہر کے مہاتما گا ندھی انگریزی میڈیم اسکول کے طلباء میں فلیریا کی گو لیاں کے متعلق بیداری پروگرام سے بتائی، ا نہوں نے آگے بتا یا کے ۱۴ ڈسمبر سے ڈی ای سی کو گو لیا ں تقسیم کی جارہی ہیں، گو لیاں کھانے کے بعد کھا نا کھا نا چا ہئے،یہ خوراک ہمارے ضلع کے ہر سرکاری دواخانے میں مفت حاصل ہو نگیں، یہ گو لیاں آپ کے گھر تک پہونچائی جائے گی، اور گو لیاں تقسیم کر نے والوں کی مدد کر نا اورآپ تمام لو گو ں کی اور سارے سماج کی ذمہ داری ہے، مزید جانکاری کیلئے اپنے قریبی سرکاری دواخانے یا پرائمری ہیلتھ سنٹر(پی ہچ سی)یا پھر اپنے علاقے میں کام کر نے والے ہیلتھ اسٹنٹ( مردو خواتین)سے معلومات حاصل کریں، کلیم الدین نے آخری میں بتایا کے یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر ، ضلع ڈی ہچ او محکمہ صحت ،چیف سکریٹری ضلع یادگیرنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کے۱۴ ڈسمبر قومی یوم فیلریا کے موقع پر محکمہ صحت و خاندانی فلاح بہبود ضلع یادگیر کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے ان گو لیوں کو استعمال کریں،اور اس موقع پر طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ بھی مو جود تھے، 


شمیم سلطانہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تقویض

یادگیر:۔ ۹ ڈسمبر (فکروخبر/ سید ساجد حیات ) :۔ جناب محمد خواجہ معین الدین کمشنر سٹی میو نسپل کو نسل یادگیر کی اہلیہ محترمہ شمیم سلطانہ کو گلبرگہ یو نیورسٹی گلبرگہ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تقویض کی ہے، شمیم سلطانہ نے ڈاکٹر وندانا راتھورڈ(گائڈ) ڈپارٹمنٹ آف اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ ان مائیکرو با ئیو لو جی گلبرگہ یو نیورسٹی گلبرگہ کی نگرانی میں شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے مضمون مائیکرو بائیولو جی میں a study on bacterial meningitis and its antibiogram in gulbargaکے عنوان پرشعبہ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے ڈپارٹمنٹ آف اسٹیڈیز اینڈریسرچ ان ما ئیکرو با ئیو لو جی میں ڈاکٹر آف فلاسفی ان مائیکرو بائیولوجی پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، 

Share this post

Loading...